گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کا مشاورتی کونسل کے ممبران کا گلشن آباد میں اہم اجلاس

سوہاوہ: گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ کے مشاورتی کونسل کے ممبران کا گلشن آباد راولپنڈی میں اجلاس جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ راجہ امیر خان نے کی خصوصی شرکت، راجہ شفیق احمد اور اعزازی مہمان راجہ سکندر کیانی پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ان کو راجہ لیاقت علی کیانی صاحب کی طرف سے خصوصی دعوت پر مدعو کیا تھا۔
ہمیشہ کی طرح تمام ممبران کا والہانہ استقبال کیا گیا اور تمام احباب کو تبادلہ خیال کا موقع ملا نماز ظہر کے بعد پروفیسرجمیل احمد کیانی نے باقاعدہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا راجہ سلطان نے تلاوت کی، نعت کے اشعار خوبصورت آواز میں راجہ محمد عثمان کیانی نے پیش کئے۔
نشت کے غرض وغائت چیئرمین مشاورتی کونسل راجہ اشرف علی کیانی نے بیان فرمائیں اور سٹیج ان کے سپرد کیا، انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اوورسیز پاکستانی راجہ سرفراز کیانی اور سرپرست اعلیٰ راجہ امیر داد خان کی شخصیت کے متعلق گفتگو فرمائی اور خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ شفیق کیانی، راجہ لیاقت علی کیانی میزبان اورنئے آئے ہوئے ساتھیوں شاندار انمول الفاظ میں پذیرائی بخشی۔
تعارفی پروگرام میں سارے ممبران نے اپنا تعارف کراتے ہوئے سرپرست اعلیٰ امیر داد خان صاحب کو خوش آمدید کہا اور شفیق بھائی کو الوداعی کلمات سے نوازا. راجہ سکندر حیات کیانی حال ہی میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر خصوصی دعوت پر مدعو تھے انہیں بھی سب نے مبارک باد پیش کی۔
اس گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے استقامت دعا دی کھانے کے وقفے کے بعد سرپرست اعلیٰ راجہ امیر داد خان برجیس نے نہایت برجستہ انداز میں ممبران کی محبت احترام خلوص کو اتنے ہی پیارے انداز سے لوٹاتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور ٹرسٹ کے پھلنے پھولنے دن دگنی رات چگنی ترقی کے لئے دعا فرمائی۔
آخر میں میزبان محفل روح رواں راجہ لیاقت علی کیانی نے تمام حاضرین کاشکریہ ادا کیا۔