جہلم
سزائے موت کے دوقیدیوں سمیت تین اسیر اڈیالہ جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

جہلم: سزائے موت کے دوقیدیوں سمیت تین اسیروں کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیاگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں بند تھانہ نیلور اسلام آباد کے 2013 کے قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ قیدی شاہد ولد غلام مصطفیٰ جس کی سپریم کورٹ میں بھی اپیل مسترد ہوچکی ہے۔
اسی طرح تھانہ سول لائن جہلم کے مقدمہ قتل کے سزائے موت کے قیدی ساجد ولد سرور اور دیوانی مقدمہ کے قیدی معروف احمد کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم بھیج دیاگیا۔