جہلم

یوم تشکر، لانگ مارچ اور ممبر شپ مہم کیلئے انصاف لائرز فورم جہلم کا اجلاس، ممبران کی شرکت

جہلم: انصاف لائرز فورم کا اجلاس ” یوم تشکر و لانگ مارچ وممبر شپ مہم کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ILF جہلم کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ حالیہ ضمنی الیکشن کی کامیابی پر تمام ممبران میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ممبران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عمران خان پاکستان کی پہچان ہیں، عمران خان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔ پاکستانی قوم رجیم چینج آ پر یشن کے بعد آنے والی امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں۔

وکلا برادری مقتدر حلقوں سے گزارش کرتی ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبات کو سمجھیں جلد سے جلد ملک میں آزادانہ انتخابات منعقد کروائے جائیں تا کہ عوامی حکومت قائم ہو سکے۔ بصورت دیگر ہم عمران خان کی لانگ مارچ کی کال پر ہمہ وقت لبیک کہنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ہم لانگ مارچ کے موقع پر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ تمام ممبران کی طرف سے اگلے ہفتہ سے ممبر شپ کیمپ ضلع کچہری جہلم میں لگایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button