جہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم کی جانب سے ضلع جہلم میں گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم کی جانب سے ضلع جہلم میں گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی خصوصی ہدایت پر سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر نے سکولوں میں ہیلتھ سیشن کا اہتمام کیا اور اس سلسلہ میں بچوں سے ہینڈ واشنگ کی کی سرگرمیاں بھی کروائی گئی تاکہ بچوں کو ہاتھ صاف کرنے کا صحیح طریقہ بھی معلوم ہو سکے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی اہمیت کا بھی اندازہ ہو سکے۔

اپنے ہیلتھ سیشن کے دوران سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے شرکاء کو ہاتھوں کی صفائی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ صحیح طریقہ سے ہاتھوں کی صفائی کر کے ہم بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ہمیں اس عادت کو اپنا لینا چاہیے کے کھانا کھانے سے پہلے کھانا کھانے کے بعد واش روم میں جانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح سے صاف کریں اور ہاتھ صاف کرنے کے 6 بنیادی اصولوں پر عمل کریں۔

علاوہ ازیں سیشن کے اختتام پر بچوں سے ہاتھ صاف کرنے کی مشقیں کروائی گئی۔اساتذہ کرام نے اسکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر نے سکولوں میں ہیلتھ ایجوکیشن کے سلسلہ کا آغاز کیا ہے۔ بچوں کے اندر عام بیماریوں کے حوالے سے آگاہی کے علاوہ بچوں کی صحت میں بھی بہتری آئی ہے جس سے تعلیمی ماحول کی بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور اس میں مزید بہتری کی بھی ضرورت ہے اس سلسلہ میں جو بچے سکول سے بنیادی مرکز صحت پہنچانے کا پہنچانے کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے کی وجہ سے رہ جاتے ہیں حکومت کو اس سلسلہ میں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button