
دینہ: آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے دینہ کے نواحی علاقہ میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے۔
یاد رہے کہ 13سالہ ویٹر لڑکی مہندی کے پروگرام سے کام کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا میں ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اغواء کرلیا اور ویران ڈیرے پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بناتے رہے ۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ میں اجتماعی زیادتی کا وقوعہ 10 نومبر کا ہے اور لڑکی کی والدہ نے 16 نومبر کو تھانہ دینہ میں درخواست دی جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق زیادتی کی شکار صرف ایک لڑکی ہوئی جس کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، دینہ پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ کا فوری اندراج کیا اور مقدمہ میں نامزد ملزمان میں سے 4کو گرفتار کرلیا گیا۔