جہلماہم خبریں

جہلم میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بابا مہدی شاہ میں ڈکیتی کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دی ، ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بابا مہدی شاہ کی رہائشی خواتین بینک سے رقم لیکر گھر جارہی تھیں کہ تعاقب کرتے ہوئے موٹر سوار ڈاکوؤں نے خواتین کو اسلحہ کی نوک پر روک لیا، خواتین کے شور واویلا کرنے پر شہری اکٹھے ہوگئے۔

اس طرح شہریوں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا ، پسٹل میں خول پھنسنے پر گولی نہ چل سکی جس پر اہل محلہ نے ایک ڈکیت کو پکڑ ا، پکڑے جانے والے ڈکیت کی اہل محلہ نے خوب درگت بنائی۔

دورانِ تلاشی ڈاکو سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں ، شہریوں نے اسلحہ سمیت ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button