جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کسٹمرانگیجمنٹ اور ریٹنشن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سمیڈا کے تعاون سے کسٹمرانگیجمنٹ اور ریٹنشن کے موضوع پر سیمینارمنعقد کروایا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی ہدایات پر سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے تمام انتطامات مکمل کروائے۔

تفصیلات کے مطابق کاروبارکو وسعت دینے اور اس میں ترقی دینے کے لیے بزنس کمیونٹی کو جدید دور کے مطابق اصلاحات کے حوالے سے سمیڈا کے تعاون سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں کاروبار کی ترقی کے لیے کسٹمر کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ایک انتہائی اہم سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کے عہدیدران و اراکین اور جنرل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس سیمینار کے ٹرینر شہزاد اختر تھے جبکہ سمیڈا کے ریجنل ہیڈ چوہدری رخسار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹرینر شہزاد اختر نے انتہائی آسان اور پیشہ وارانہ انداز میں شرکا ء کو بزنس کو ترقی دینے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار سے متعلقہ گاہک کو متوجہ کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آخر میں سیمینار کے شرکا کو سرٹیفکیٹ بھی دئیے گے جو کہ نو منتخب صدر ملک خاور شہزاد اور سمیڈا کے ریجنل ہیڈ چوہدری رخسار احمد نے دیئے۔

سیمینار کے شرکاء میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام ، نائب صدر حافظ غلام مصطفی ،چیئرمین یو وی جی گروپ راجہ سجاد اختر، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر شکیل احمد، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ ، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، ایگزیکٹوممبران اسحاق ڈار، رانا ساجد حمید ، زاہد عمران چوہان ،میاں ادریس کیانی، شیخ اسلام الدین،شبیر احمد،تیمور علی مخدوم،سابق ایگزیکٹو ممبر نوید طالب ، سابق ایگزیکٹو ممبر نعیم اقبال چشتی، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی اویس انور، ممبر بلال کوثر بھٹہ، محمد اسمائیل، محمد خلیل،عاصم کیانی ،صائمہ سحر و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button