جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جمیل ولد خلیل الرحمٰن سکنہ سلام پورہ جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈ ز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احاطہ کچہری میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان منزل رشید ولد محمد رشید اور کامران ولد محمد یاسین سکنہ ڈومیلی کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم غلام ادریس ولد غلام مصطفٰی سکنہ اسٹیشن محلہ دینہ جہلم کے قبضہ سے 570 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈ ز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button