دینہ

تحصیل دینہ میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ تحصیلدار منیر خان

دینہ: تحصیلدار دینہ منیر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جارہی ہیں، ہمارے پاس چینی کا اسٹاک مقررہ ریٹ پر وافر مقدار میں موجود ہے۔

جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ چھوٹے دکاندار گلی ،محلوں میں صارفین کو چینی مقر ر کردہ نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

تحصیلدار دینہ منیر خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر حکومت کے مقررہ کردہ نرخ آویزاں کریں۔

ایک سوال کے جواب میں تحصیلدار دینہ نے کہا کہ گندم کی کاشت کا موسم شروع ہونے والا ہے اس لیے ڈی اے پی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی جلد ایکشن لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ فرٹیلائز کمپنیز سے رابطہ کر رہے ہیں تا کہ مارکیٹ میں مطلوبہ اسٹاک کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button