سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے 32 سالہ نوجوان کو گھریلوناچاکی پر بیوی نے تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا

سوہاوہ کے 32 سالہ نوجوان کو گھریلوناچاکی پر اس کی بیوی نے تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا، اسلام آباد پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملازمت کے سلسلہ میں رہائش پذیر جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بھت مست کے 32سالہ محمد تنویر انجم ولد محمد یعقوب کو اس کی بیوی مسکان نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر محمد تنویر انجم کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی۔
سوہاوہ کے 32 سالہ نوجوان کو گھریلوناچاکی پر بیوی نے تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا
محمد تنویر انجم اسلام آباد میں سول انجینئرنگ کنٹریکشن کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازم تھا اور اپنی بیوی کے ساتھ ڈھوک عبداللہ سیکٹر جی ایٹ اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا۔

اسلام آباد پولیس نے مقتول تنویر انجم کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا اور حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button