جہلم

جہلم:‌ ڈکیت سمیت لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی بڑی کارروائیاں، ڈکیت سمیت لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالا گجراں پولیس نے روبری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے طلائی زیورات مالیتی 15 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا۔

دوسری اہم کارروائی میں کالا گجراں پولیس نے شارع عام پر لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت حاشر، زین، یاسین، حسن اور حماد کے ناموں سے ہوئی، کالا گجراں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی مال اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button