سرکاری نمبر پلیٹ والے ویگو ڈالے میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

جلالپورشریف: ایس ایچ او جلالپور شریف عثمان تصدق جنجوعہ اور ان کی پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، پولیس کا مسلح ڈکیتی کی واردت پر 15 کال پر فوری ایکشن، 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف عثمان تصدق جنجوعہ اور ان کی پولیس ٹیم ڈکیتی کی 15 کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس پارٹی نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 2 مسلح ملزمان کو موضع نگیال ڈیرے میں گھیراؤ کر کے گرفتار کر لیا، ملزمان نے پولیس سے مزاحمت اور فائرنگ بھی کی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس پارٹی موثر حکمت عملی کے تحت محفوظ رہی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت غلام رسول اور کلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے تھے، ملزمان سے سرکاری نمبر پلیٹ والا ویگو ڈالا، رائفل کلاشنکوف اور رائفل 12 بور معہ بڑی تعداد ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو شاباش دی اور کہاکہ پولیس اور شہریوں کی جان پہ حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔