پنڈدادنخان

راجہ عتیق جنجوعہ کو بزنس رول ماڈل ایوارڈ حاصل کرنے پر پنڈدادنخان کی مختلف شخصیات کی مبارکباد

پنڈدادنخان: اسلام آباد ویلفیئر سوسائٹی پنڈدادنخان کے جنرل سیکرٹری معروف کاروباری شخصیت فخر تحصیل راجہ عتیق جنجوعہ کو گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، احسن ظفر بختاور صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس ملک خالد اقبال، چیئرمین فاونڈر گروپ ظفر بختاوری اور بڑی تاجر تنظیموں کی موجودگی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس بزنس رول ماڈل ایوارڈ حاصل کرنے پر پنڈدادنخان کی مختلف شخصیات نے مبارکباد دی۔

راجہ عتیق جنجوعہ کو بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے وا لے مایہ ناز افراد، تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے سرپرست اعلیٰ ملک آصف کھوکھر، چیف آرگنائزر یوسف ناز، چیئرمین باصر کھوکھر، صدر چوہدری اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ، نائب صدر صفر علی خان، نائب صدر ملک شجاع حیدر لنگاہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز محمود، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد بٹ اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خواجہ شفقت نے مبارکباد دی۔

تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے جوائنٹ سیکرٹری عدنان کھوکھر، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری رفیق، فنانس سیکرٹری میاں اطہر عمران، سپریم کونسل کے ملک فاروق اعظم، وسیم حیدر، مجلس شوریٰ چیئرمین نور حسین چغتائی، وائس چیئرمین مجلس شوریٰ اشفاق ملک، چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اسد بخاری، وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی عبداللہ عاصم، ممبران ایکشن کمیٹی قیصر مغل، ملک محمد رمضان اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کی جانب سے راجہ عتیق جنجوعہ کو مبارکباد دیں۔

نیک خواہشات کے ساتھ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ عتیق جنجوعہ کی انتھک کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے، عتیق جنجوعہ اس ایوارڈ کے مستحق تھے، راجہ عتیق جنجوعہ کو یہ ایوارڈ ملنا تحصیل پنڈدادنخان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button