سوشل میڈیا پر گردش کرنے صوبائی امیدواروں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ فیصل چوہدری

پنڈدادنخان: چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے صوبائی امیدواروں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، تمام فیصلے عمران خان کی قیادت میں ہوں گے، نوٹیفکیشن ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا ہے جس میں شکست خورد عناصر شامل ہیں۔
سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جو ایک سازش کے تحت پھیلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی تحریک انصاف پوری طرح متحد ہے اور ٹکٹ کا فصیلہ عمران خان کی قیادت میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا ایسے جعلی اور من گھڑت پروپگنڈہ شکست خوردہ عناصر پھیلا رہے ہیں جن میں کچھ تنخواہ دار طبقہ بھی شامل ہے۔
چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ اپنی دھرتی اپنا راج دھوکہ اور فراڈ کے سوا کچھ نہیں، انہوں نے اپنے دور میں ایک نالی نہیں بنوائی، آج ترقی کرتی ہوئی تحصیل کو دیکھ کر حیران پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرتی کیلئے قربانی دیں اور لاہور اور بحریہ ٹاؤن سے اپنا گھر پنڈدادنخان منتقل کریں۔ آستانہ عالیہ جلالپور شریف پیر انیس حیدر صاحب ہمارے لیے محترم ہیں، انکا دل سے احترام کرتے ہیں۔