دینہ

دینہ: پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

دینہ: پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اور دینہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں خالد، فیضان عبدالرحمن، اویس اور عمر شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس اور منگلا پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عمار، دانش، شیراز اور منیب شامل ہیں۔

ملزمان کے جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 9 موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button