کھیوڑہپنڈدادنخانکھیل
کھیوڑہ میں شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، پنڈدادنخان کی ٹیم نے میدان مار لیا

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے پی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں کرکٹ کے شاندار ٹورنامنٹ کا فائنل میج پنڈدادنخان 7 کرکٹ کلب اور مرزا حسن کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔
سنسی خیز میچ کے بعد پنڈدادنخان کی ٹیم نے میدان مار لیا، فائنل میچ کے لیے بیرسٹر تیموار نواز جٹ نے کھلاڑیوں کے لیے انعام کی نقد رقم دی۔
میچ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نذر حسین گوندل، مسلم لیگی رہنما چوہدری ناصر جاوید وڑائچ امیدوار حلقہ پی پی 27 اور اسد پراچہ نے کھلاڑیوں کو نقد انعام دیئے۔
تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک غلام مصطفی میٹھو اور حاجی رؤف بلوچ،اشفاق گوندل نے بھی خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات تقسیم کئے۔
تمام شرکاء نے زبردست ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ملک عدنان کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اور کھیل کی سرگرمیوں کو سہراتے کھیل کے میدان آباد رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔