جہلم

جہلم میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کو رونا سرٹیفکیٹ کی شرائط ختم کر دی

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرائط ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کی طرف سے مراسلہ جاری کر دیاگیا۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے امیدواروں کے لئے اچھی خبر، ڈرائیونگ لائسنس کے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط ختم ہونے سے امیدواروں نے سکھ کا سانس لیا۔

کورونا وائرس کے دوران ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس نے کو رونا سر ٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دے رکھی تھی جس پر ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار نے کورونا وائرس میں ٹھہراؤ آنے کے بعد اب کو رونا سرٹیفکیٹ کی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کے امیدوار اب کو رونا سرٹیفکیٹ کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام ٹریفک پولیس کے افسران کو مراسلہ موصول ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button