جہلم

ضلع جہلم میں جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار سے نایاب پرندوں کی نسل تباہ ہونے لگی

جہلم: جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار سے نایاب پرندوں کی نسل تباہ ہونے لگی۔

شکاریوں نے بریڈنگ کے سیزن میں نایاب پرندوں کا شکار کرکے انکی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی پابندی دفاتر تک محدود، دریاء سمیت پہاڑی علاقوں میں محکمہ شکار کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے نایاب نسل کے پرندے نایاب ہونے لگے۔

شہر سمیت قصبات میں بااثر افراد نے محکمہ شکار کی سرپرستی میں پرندوں کی فروخت کا کارروبار شروع کررکھا ہے، ان دنوں پرندوں کی بریڈنگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے ، قدرتی حسن کو دوبالا کرنے والے پرندوں نے درختوں پر گھونسلے بنانا شروع کررکھے ہیں۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے بریڈنگ سیزن کے دوران پرندوں کے شکار پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کیوجہ سے نایاب نسل کے پرندوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں ، ان دنوں پرندے درختوں پر گھونسلے بنا کر اپنی نسل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔

اس ضمن میں پریشان کن امر یہ ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے پرندوں کی بریڈنگ سیزن کے دوران ان کے شکار پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شکاریوں کا شکار کھیلنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

ضلع جہلم کے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں اور شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پرندوں کا کارروبار کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ نایاب نسل کے پرندوں کو تحفظ مل سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button