عام انتخابات: چوہدری فرخ الطاف اور راجہ افتخار احمد شہزاد کو دیں، چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: کھوتیاںجالپ میںآزاد امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ افتخار احمد شہزاد کا سیاسی دھماکہ، ہم نے ہمیشہ تحصیل کی بہتری کے لیے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی کاووٹ چوہدری فرخ الطاف اور صوبائی اسمبلی کاووٹ راجہ افتخار احمد شہزاد کو دیں۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا کارنر میٹنگ میں خطاب۔

تفصیلات کے مطابق کھوتیاں ڈیرا مسمانہ پر کارنر میٹنگ ہوئی جس میں چوہدری عابد اشرف جوتانہ، چوہدری افضل جوتانہ، مسعود کھوتھی اور دیگر برادری کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ ، راجہ افتخار احمد شہزاد ، چوہدری افضل جوتانہ، مسعود احمد کھوتھی اور عبداللہ عاصم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے نابلد لوگ تحصیل پنڈدادنخان کی تباہی کے ذمدار ہیں دولت کے بلبوتے پر لوگوں کے ضمیر خریدنے کے دعویداروں کو آٹھ فروری کو مایوسی کا سامنا ہوگا۔

مسعود احمد کھوتھی ، چوہدری محمد اسلام ، چوہدری محمد اکرام ، چوہدری سکندر حیات ، چوہدری محمد نذیر ، چوہدری محمد منیر، محمد فرمان ساہی ، چوہدری جاوید اشرف آرائیں ، مسعود احمد بھٹہ، اور دیگر برادری کے سربراہان نے اپنی برادری سمیت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مہم چلانے اور ان کو کامیاب کرانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عہد کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button