منگلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی 85فیصد مکمل کر لی گئی، ترجمان محکمہ آبپاشی

منگلا: محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی کی مہم کے پہلے مرحلے میں منگلا کمانڈ کی نہروں کا کام 85صد مکمل کرلیا۔

سیکرٹری آبپاشی کی ہدایت کے مطابق تمام ٹیموں کی کوشش ہے کی باقی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ نہروں کو بروقت کھولا جاسکے۔

اس وقت پنجاب بھر میں محکمہ کی ٹیمیں منگلا اور تربیلا کمانڈ کی نہروں کی بھل صفائی اور کناروں کی بحالی کا کام اپنے شیڈول کے مطابق کررہی ہیں۔

سیکرٹری آبپاشی نے تمام زونل چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ بھل صفائی کے ساتھ بیراجوں کی دیکھ بھال کے کام بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔

سیکرٹری آبپاشی نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ زونوں میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نہروں پر لگے تمام غیر قانونی پائپ اور موگے اتار دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button