جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا جنگو بی ایچ یو کا دورہ، مریضوں کو ریلیف نہ دینے پر برہمی کا اظہار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا جنگو بی ایچ یو کا دورہ، مریضوں کو ریلیف نہ دینے اور ریکارڈ درست نہ رکھنے پر عملہ کی جواب طلبی کا حکم، محکمہ صحت کے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ بنیادی ہیلتھ مرکز جنگو رڑیالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

ہیلتھ مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ ادوایات کا باقاعدہ ریکارڈ نہ رکھنے اور مریضوں کو عدم فراہمی پر محکمہ صحت کے افسران کو بنیادی ہیلتھ مرکز کے تمام عملہ کی جواب طلبی اور کارروائی کا حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اس معاملے میں لاپروائی یا غفلت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button