دینہ

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے خود کفالت پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے باہنر یتیم،بیوہ،مساکین اور معذور افراد کے لیے خود کفالت (روزگار) پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیمیں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم ضلع جہلم میں مختلف فلاحی منصوبوں بالخصوص پینے کے پانی کے منصوبوں اور مفتیاں دینہ میں بچیوں کے لئے ووکیشنل تعلیم کے فروغ کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے ہنرمند افراد کی حوصلہ افزائی اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے ” خود کفالت پراجیکٹ” کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت جہلم سے 97 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دائیوال گاؤں کے رہائشی محمد اکرام جو خود بھی معذور ہے اور اس کی ایک بہن ذہنی معذور اور ایک بھائی بھی معذوری کا شکار ہے جبکہ انکی والدہ بھی بیمار ہیں اور انکا واحد کفیل محمد اکرام ہے اسکو فنگر چپس کا سیٹ اپ بنا کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی آخر میں اہلیان دیہہ نے وسیلہ ویلفیئر اور جہلم فورم کی ٹیم کو دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقوں میں فلاحی منصوبے مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے عظم کا اعادہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button