مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی عدالت کے فیصلے پر کشمیر کمیٹی جدہ کا بیان آگیا

مکہ مکرمہ: کشمیرکمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر ارکان بشمول سردار محمد اقبال یوسف، عامر غنی میر ، نصراقبال سردار خان، ڈاکٹر عارف خورشید ، جان گلزار، شریف زماں اور فضل الرحمن میمن نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کو برقرارزکھنے کوکشمیر کمیٹی جدہ نے مسترد کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا ہے کہ انڈین سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کی توثیق کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی جبکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی یکسر نفی کرتا ہے۔ کشمیر کمیتی جدہ نے پاکستانی وزارۃ الخارجیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس معاملے کوا اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی میں اٹھائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button