پنڈدادنخان میں نوازش علی شہید کی یادگار پر پروقار تقریب کا انعقاد، ڈی ایس پی چکوال مرزا یٰسین کی قیادت میں پولیس کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کی، سول سوسائٹی نے خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق چکوال پولیس کے مایہ ناز پولیس افسر شیخ نوازش علی شہید کی برسی کے موقع پر شہید کی یادگار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈی ایس پی چکوال مرزا یٰسین کی قیادت میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن ملک عدیل عباس سمیت وکلاء، صحافی برادری، سول سوسائٹی، تاجران اور شہیدا کی فیملی نے شرکت کی ، تقریب میں شہید کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
ڈی ایس پی چکوال مرزا یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہیدا ہمارا فخر ہیں انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تقریب کے اختتام پر چکوال پولیس نے شیخ نوازش علی شہید کی مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔
یاد رہے کہ شیخ نوازش علی شہید نے 28 اکتوبر 1993 کو ڈھرنال چکوال کے مقام پر خطرناک اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا ۔