8300 کی سروس بھی متاثر ، ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات سے محروم

جہلم: ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم زیادہ تر ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات سے محروم ہیں۔

موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل ہونے سے موبائل فون پر 8300 کی سروس بھی متاثر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ووٹرز کو اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر عملے سے رابطوں کے لیے بھی مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button