پڑی درویزہ

’’احساس راشن پروگرام‘‘ کے مستحقین کی شرائط پر نظرثانی کا مطالبہ

پڑی درویزہ: ’’احساس راشن پروگرام‘‘ کے مستحقین کی شرائط پر نظر ثانی کا مطالبہ، نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ٍوقت درکار ہے اس لئے اس شرط سے کم آمدنی والے اکثر افراد احساس راشن کی سہولت سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت محترمہ ثانیہ نشتر نے ’’احساس راشن پروگرام‘‘ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے چار شرائط کا اعلان کیا جن میں آمدنی کا 31500روپے سے کم ہونا ، نیشنل بینک آف پاکستان میں اکاؤنٹ کا ہونا ، موبائل سم کا اپنے نام رجسٹرڈ ہونا اور مستحق کا سمارٹ فون رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کم آمدنی والے مستحقین کی اکثریت نے میڈیا کا بتایا کہ باقی تین شرائط تو پاکستان کے مستحقین کی اکثریت پوری کرتی ہے لیکن نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے طویل وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ ہر بینک اکاؤنٹ بینک کے مرکزی دفتر سے طور پر منظور کیا جاتا ہے ۔ جس کے لئے کم ازکم ایک ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔

کم آمدنی والے مستحقین کی اکثریت نے وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت محترمہ ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا ہے کہ ساری مذکورہ شرائط پر عمومی طور پر نظرثانی کرتے ہوئے نیشنل بینک اکاؤنٹ والی شرط سے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے مستثنیٰ قرار دیں تا کہ کم آمدنی والے مستحقین کی اکثریت اس سہولت سے برابراستفادہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button