پڑی درویزہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ہیلپ لائن ناکارہ، طالب علم کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

پڑی درویزہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادکی ہیلپ لائن ، طالب علم ایک گھنٹہ انتظار کرتا رہا لیکن نمائندے سے بات نہ ہو سکی، وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی ،متعلقہ انتظامہ نوٹس لے، طلباء و طالبات کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فاصلاتی نظام تعلیم کے حوالہ سے قائم سب سے بڑی جامع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے طلباء کی امداد یا رہنمائی کے لئے 051111112468 بطور ہیلپ لائن نمبر دیا ہے ۔ جہاں بات کرنے کے لئے 18اپریل کو ایک نیا طالب علم پورا گھنٹہ انتظار کرتا رہا لیکن نمائندے سے بات نہ ہو سکی ۔

اس صورت حال کے پیش نظر طالب علم کا داخلہ فیس چالان جو مبلغ4000/-روپے پر مبنی تھی ’’ایزی پیشہ ‘‘ ایپ کے ذریعے مبلغ 4500/-کے عوض ادا ہو سکا ۔ طالب علم نے بی اے کا داخلہ ارسال کرنا تھا اور تاریخ بھی آخری تھی۔

مذکورہ طالب علم اور دیگر کئی طلباء طالبات نے مذکورہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر علامہ اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور دیگر متعلقہ حکام سے ہیلپ لائن کے سلسلہ میں بیان کردہ صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

طالب علم نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلپ لائن پر جس طرح لاکھوں کی تعداد میں طلباء و طالبات کی تعداد یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اسی طرح ضرورت کے مطابق ہیلپ لائن ڈیسک پر بھی رہنمائی و امداد کے لئے ملازمین تعینات کیے جائیں تا کہ طلبا و طالبات کو بیان بالا جیسی صورت حال کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button