جہلم

نامساعد حالات میں صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ مہربان حسین، وسیم تبریز

جہلم: نامساعد حالات میں بھی صحافی جان کی پراوہ کئے بغیر صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، جہلم سمیت ملک بھر میںصحافیوں نے بڑی قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی لیکن آج بھی حقائق دکھانے اور سچ لکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر چوہدر ی مہربان حسین اور جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم تبریز نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت سے وابستہ افراد مجاہد کا درجہ رکھتے ہیں ،حکومت کو صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں صحافی مسائل سے دوچار ہیں، صحافی کا قلم پوری قوم کا ترجمان ہوتا ہے، عوام کی ترجمانی جان جوکھوں میں ڈال کر کی جاتی ہے ، صحافیوں کی فلاح وبہبود و جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

چوہدری مہربان حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح جہلم میں بھی صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں تاکہ صحافی بہتر انداز میں مسائل کو اجاگر کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button