پنڈدادنخاناہم خبریں
پٹواری بھرتی کے امتحان میں جعلی امیدوار امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا، مقدمہ درج

پنڈدادنخان: پٹواری بھرتی کے امتحان میں جعلی امیدوار امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹواری بھرتی کے امتحان پنجاب پونیورسٹی جہلم میں منعقد ہوئے جہاں دوران چیکنگ رول نمبر 277Pابرار علی سکنہ سروبہ کی جگہ جعلی امیدوار جمیل ولد شفیع ضلع شکارپور حال مقیم اسلام آباد امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔
دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے مرتکب جمیل احمد اور ابرار علی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔