کھیوڑہ سول ہسپتال میں پولیو آگاہی مہم کے حوالے سے میٹنگ، شہر کے معززین کی شرکت

کھیوڑہ سول ہسپتال میں 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین کے زیر نگرانی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کا مقصد لوگوں میں پولیو مہم کی آگاہی دینا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مدثر حسین نے کہا کہ کھیوڑہ کے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جتنا زیادہ ہو سکے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان کا بچہ ساری زندگی کی معذوری سے بچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے لیے انتہائی ضروری ہے، ہماری ٹیمیں دور ٹو ڈور جا کر بچوں کو گھروں میں پولیو کے قطرے پلائیں گی، کھیوڑہ کے شہری ان سے بھرپور تعاون کریں۔ کھیوڑہ شہر کے لیے دو پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو دونوں یونین کونسلز کو کور کریں گیم پولیو مہم دو اکتوبر سے چھ اکتوبر تک جاری رہے گی۔
ڈاکٹر مدثر حسین نے پولیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پوری دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی اس وقت پولیو سے متاثر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں پولیو کا وائرس آنے کا سبب پاکستان میں موجود افغانی باشندوں کا افغانستان سے پاکستان نقل و حرکت سے پھیل رہا ہے تاہم خوش قسمتی سے پچھلے کافی عرصہ سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
میٹنگ میں سابق چیئرمین کھیوڑہ ملک فیصل عباس، چوکی انچارج نذر حسین، محرر چوکی کھیوڑہ ملک اسد کندوال، سابق کونسلر ملک قمر، سابق سٹی صدر مسلم لیگ ن ملک زاہد، اشفاق حسین کھوکھر، محمد ریاض، راجہ غلام صفدر شمی، ڈاکٹر سرفراز، ساجد کربلائی اور علی حسن سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔