وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل نہ کیا جاسکا

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل نہ کیا جاسکا، پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ زیتونی ہی رہے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا یونیفارم تبدیلی کا خواب بھی ادھورا ہی رہا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڑھائی لاکھ اولیوگرین یونیفارم کی خریداری کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا اور خریداری کیلئے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں 7 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دس میں سے چار کمپنیاں پری کوالیفکیشن میں کامیاب ہوگئی ہیں جن میں ارشد برادرز، سرینا، ایکسل اور نشاط شامل ہیں ٹیکنکل کمیٹی کو چاروں کمپنیوں کے کاغذات تصدیق اور کانٹ چھانٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، ٹیکنیکل کے عمل کے فنانشل بڈ کا عمل منعقد کیا جائے گا، کم ریٹ دینے والی کمپنی کوکنٹریکٹ جاری کیا جائے گا۔
خریداری کمیٹیوں میں پر چیز ،ٹیکنیکل، پری کوالیفکیشن، گریوینس، اریٹریشن کمیٹی سمیت 7 کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو وردی سمیت دیگر خریداری کے عمل کی تکمیل میں کردارادا کر یں گی۔