حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا ڈیڈ باڈی لے جانے کی فری ایمبولینس سروس کا آغاز

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا ڈیڈ باڈی لے جانے کی فری ایمبولینس سروس کا آغاز، سوسائٹی نے ستمبر 2022ء میں 41 لاشوں کیلئے ورثاء کو مفت ایمبولینس سروس فراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ڈیڈ باڈی کے لیے مفت ایمبولینس سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ سوسائٹی نے ستمبر 2022ء میں 41 لاشوں کو مفت ایمبولینس سروس فراہم کی۔ اس سروس کے لئے سو سائٹی نے 1810000 رو پے خرچ کئے جس میں مہینے کے دوران تمام آپریشنل اور مرمت کے چارجز شامل ہیں۔
یہ مفت سروس کسی بھی عزیز کی میت 25 کلومیٹر تک لے جانے کے لیے دستیاب ہے یعنی ہسپتال سے گھر، گھر سے قبرستان یا نماز جنازہ وغیرہ سوسائٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون میں کام کرتی ہے۔ ایمبولینس سروس کے لیے ہاٹ لائن نمبر ہے 03171112499 ابتدائی طور پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔