دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم چور دن دیہاڑے شہری کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

دینہ میں نامعلوم چور دن دیہاڑے گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے، ساڑھے 18 لاکھ روپے مالیت کے ساڑھے 8 تولے طلائی زیورات، 60 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار، محلے داروں نے ٹوٹے تالے دیکھ کر گھر والوں کو اطلاع دی، گھر والوں نے آ کر دیکھا تو طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی جبکہ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مفتیاں کے رہائشی بابر علی ولد خضر حیات کے گھر نامعلوم چور دن دیہاڑے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے جبکہ گھر کے اہل خانہ اپنے میکے گئے ہوئے تھے چوروں نے گھر میں پڑے ساڑھے 18 لاکھ روپے مالیت کے ساڑھے 8 تولے طلائی زیورات جن میں 2 عدد طلائی سیٹ، 4 عدد انگوٹھیاں اور ایک بریسلٹ جبکہ 60 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

محلے داروں نے ٹوٹے تالے دیکھ کر گھر کے اہل خانہ کو فون پر اطلاع دی جس پر اہل خانہ گھر پہنچ گئے اور دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی جبکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار چور سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کے سربراہ بابر علی کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button