پنڈدادنخان

پنڈدادنخان: لیوانکیشمنٹ اور پنشن میں کمی کے خلاف سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی

پنڈدادنخان میں لیوانکیشمنٹ اور پنشن میں کمی کے خلاف سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی، ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے سول کورٹ پنڈدادنخان تک نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیوانکیشمنٹ اور پنشن میں کمی پر ملازمین نے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس پنڈدادنخان سے سول کورٹ پنڈدادنخان تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحصیل پنڈدادنخان سے ریونیو ملازمین، ٹیچرز، اور مختلف تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر جو ظلم ہو رہا ہے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، ہم حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہمارا آج کا احتجاج ثابت کرے گا کہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں، ہم چاہے کسی بھی محکمہ میں ہوں لیوان کیشمنٹ اور پنشن ہمارا حق ہے۔

مقررین نے کہا کہ اگر نگران حکومت نے ظالمانہ اقدام واپس نہ لیا تو ملازمین احتجاج کا دورانیہ مزید بڑھائیں گے اور جب تک ملازمین کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہر منگل کو احتجاج جاری رہے گا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button