گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں میٹرک کے رزلٹ اور کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر تقریب کا انعقاد

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں راولپنڈی بورڈ کی طرف سے میٹرک کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کے بعد کامیاب طالبعلموں میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلہ میں شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی نوجوانوں کی آواز راجہ زاہد عزیز تھے، راجہ زاہد عزیز کاسکول پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا، طالب علموں نے پھول نچھاور کئے، ہیڈ ماسٹر عبدالرشید احمد نے پھولوں کا ہار پہنایا، تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیاگیا۔
ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز اور ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ میڈیاٹیم کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جو اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کرتقریب میں شرکت کی۔ تحصیل سوہاوہ کی کرکٹ ٹیم کی سیلکشن میں چار سو کے قریب طالبعلموں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں بڑاگواہ سکول کے پانچ بچوں نے کامیابی حاصل کی، چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ میں ہم پانچ نوجوانوں نے سات وکٹیں حاصل کی، ان کے علاوہ کلاس دہم اور نہم میں طالبعلموں نے شاندار رزلٹ دیااورکامیابی سمیٹی اور اپنے والدین،سکول اور علاقے کا نام روشن کیا۔
راجہ زاہد عزیز نے خطاب میں کہاکہ نوجوان ہی ملک کا اثاثہ ہیں، یہ نوجوان ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے اہم رول ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن مسائل کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، آپ سب بچے مزید محنت کریں اور علاقے کا تحصیل کا نام مزید روشن کریں جہاں میری ضرورت ہوئی میں دن رات حاضر ہوں۔
اختتام پر نہم دہم کلاس میں کامیاب طلباء اور انڈر 16 میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات راجہ زاہد عزیز نے ہیڈ ماسٹرکے ہمراہ شیلڈز تقسیم کی، سعیدریاض اور جملہ اسٹاف نے بھی مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔