انتظامیہ کی ملی بھگت، دینہ کے سینکڑوں دیہات کو بر وقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کو شدید نقصان کا خطرہ

دینہ: ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے تحصیل دینہ کے سینکڑوں دیہات کو بر وقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کو شدید نقصان کا خطرہ، انتظامیہ نے دیہاتوں کو پانی دینے کی بجائے مچھلی نکالنے کے لئے فش فارم والوں کو ٹھیکے دے دیئے جس سے دیہاتوں کی فصلوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی پیداوار کو شدید نقصان، علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق دیہاتوں کی گندم کو پانی دینے کے لئے بنائے گئے ڈیم نوٹوں کی چمک کی نظر ہو گئے، پانی دینے کے بجائے انتظامیہ نے مال پانی کے چکر میں ڈیموں سے مچھلی نکالنے کے لئے فش فارم والوں کو ٹھیکے دے دیئے جہنوں نے ڈیموں کا پانی سٹور کر لیا۔
تحصیل دینہ کے سینکڑوں دیہات جن میں نکی، پنڈ جاٹہ، کرلہ، ٹھیکریاں، ہڈالہ، پیر بھچر، ساگری، چھنی گجراں، مدو کالس شامل ہیں اور بر وقت پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی پیداوار کو شدید نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے جبکہ بعض مقامات پرڈیموں سے گندم کو پانی کی سپلائی کے لئے بنائے گئے نالے بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں جن کی وجہ سے پانی فصلوں کو صحیح طریقے سے مہیا نہیں ہو رہا۔
مقا می زمینداروں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ خدارا ڈیم فصلوں کو پانی دینے کے لئے بنائے گئے تھے مگر ہمارے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اگر فصلوں کو بر وقت پانی نہ ملا تو گندم کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔