جہلم

سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ بڑے حلیم، کریم اور متقی و پرہیز گار تھے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ سید نا امام حسن رضی اللہ عنہ بڑے حلیم ، کریم اور متقی و پرہیز گار تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسن ؓ کے دربار ِ اقدس سے کبھی کوئی خالی ہاتھ نہ لوٹااور ان کے ہاں ہر وقت سخاوت کا دروازہ کھلا رہتا ، امام زین العابدین فرماتے ہیں کہ امام حسن ؓ زبردست عابد ، بے مثل زاہد، افضل ترین عالم تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓ کی ولادت باسعادت کا دن پوری امت مسلمہ کو مبارک ہو، حضور اکرم ﷺ نے حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓ کے کان میں آذان دی اور آپ ﷺ نے اپنے لعاب دہن سے حضرت امام حسن مجتبیٰ ؓ کو گھٹی دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button