جہلم

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ایس ڈی پی او نے پریڈ کا معائنہ کیا

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم خٹک نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی، جنرل پریڈ میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس سٹاف کے دستوں نے شرکت کی۔

ایس ڈی پی او صدر سرکل نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اہلکاران کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاران کی استعداد کار کو بڑھانا اور ان میں ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button