جہلماہم خبریں

جہلم میں ہوائی فائرنگ اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

جہلم: تھا نہ صدر پو لیس نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن پر ہوائی فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن پر ہوائی فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر تشہیر کرنے والا ملزم آفاق جہلم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا۔

ملزم آفاق احسن نے سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر تشہیر کی اور خوف و ہراس پھیلایا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button