جہلم

سی پی ڈی آئی کی جانب سے جہلم میں سیمینار کا انعقاد

جہلم: سی پی ڈی آئی کی جانب سے جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر حسن خالد وڑائچ نے سیمینار کے شرکا کو سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

حسن خالد نے بتایا کہ پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی تیسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو  وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے۔

علاوہ ازیں چیئر مین سیٹیزن ریلشن گروپ راجہ نوبہار خان نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں خصوصاً بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میں ضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے۔ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ’’پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال 2022‘‘پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button