
جہلم: شہر بھر میں پھلوں، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، غیر معیاری مضر صحت پھل سبزیاں مہنگے داموں کھلے عام فروخت کی جا نے لگیں۔ مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، مرغی 370 روپے کلو اور انڈے 237 روپے درجن فروخت ہور ہے ہیں۔
پھلوں میں کالا کلوسیب 220 روپے کلو، آڑو 220 روپے کلو، انگور سندر خانی300 روپے کلو، آم چونسہ 250 روپے کلو، مٹھے230 روپے درجن، کیلا 123 روپے درجن، سبزیوں میں آلو 130 روپے کلو، پیاز 90 روپے کلو، ٹماٹر 130 روپے کلو ادرک 370 روپے کلو، پھول گوبھی 150 روپے کلو، بھنڈی 150 روپے کلو، شملہ مرچ 290 روپے کلو، بینگن 90 روپے کلو، لیموں 250 روپے کلو، کدو 60 روپے کلو، کھیر ے 150 روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے۔