
جہلم: نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کام شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، وہ اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر جہلم کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
نعمان حفیظ کو کامران خان کی جگہ ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا ہے۔