جہلماہم خبریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد گرفتار

جہلم: پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button