دینہ

منگلا ڈیم کے قریب غیرقانونی طور پر قائم 2 کریش پلانٹس کیخلاف مقدمات درج، جنریٹر سمیت ٹریکٹر ضبط

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حاکم خان کا کرش پلانٹس کا دورہ، غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 2 کرش پلانٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جنریٹر سمیت ٹریکٹر کو ضبط کر لیا گیا۔

منگلا ڈیم کے قریب 20 کلومیٹر کی حدود کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور تمام کرش پلانٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور دینہ کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں، ان کرش پلانٹس پر کڑی نظر رکھیں، انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کرش پلانٹس مالکان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button