جہلم
ڈپٹی کمشنرجہلم کی زیرصدارت پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس، چار نئے پٹرول پمپس کو این او سی جاری

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس، چار نئے پٹرول پمپس کے قیام کے لیے این او سی کی منظوری، نامکمل کوائف کے بعد 11 کیسسز کی منظوری کو التواء میں ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں نئے پٹرول پمپ لگانے کیلئے دی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا۔
پندرہ میں سے چار درخواست گزاروں کے تمام کاغذات مکمل ہونے پر این او سی کی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ان تمام پمپس کو آج ہی این او سی جاری کیا جائے جبکہ دیگر درخواستوں پر دو دن کے اندر کارروائی مکمل کرکے این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔