جہلم

پبلک پراسیکیوشن برانچ میں امجد جاوید لِلہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم تعینات

جہلم: حکومت پنجاب نے پبلک پراسیکیوشن برانچ میں امجد جاوید لِلہ کو اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم تعینات کر دیا۔

امجد جاوید لِلہ ماضی میں تعیناتی کے دوران مقدمات کی بروقت اور موثر پراسیکیوشن کی بدولت مشہور تھے جس کی وجہ سے جرائم میں غیر معمولی حد تک کمی واقع ہوئی اور جرائم پیشہ افراد کو سزائیں دلوائی گئیں۔

اب امجد جاوید لِلہ کی دوبارہ جہلم تعیناتی پر ضلع جہلم کی شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنجاب گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ امجدجاوید لِلہ کی تعیناتی کے دوران ایک بار پھر عدالت میں ان کے تجربہ کی بدولت مقدمات کی پیروی بہتر انداز میں ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button