جہلم

جہلم سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی نظام کو چلانے کیلئے نئے ایڈمنسٹریٹر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

جہلم: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے نئے ایڈمنسٹریٹرز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کو بحال کر دیا گیا ہے۔صوبے کی 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے، سیمی اربن علاقوں کی گیارہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دیہی علاقوں کی 30 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button