پنڈدادنخاناہم خبریں

بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہری سراپا احتجاج، پنڈدادنخان جہلم روڈ کو بند کر دیا

پنڈدادنخان: بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہری سراپا احتجاج، پنڈدادنخان جہلم روڈ کو بند کر دیا، شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے بل اٹھائے سڑکوں پر نکل آئی، روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک بلاک گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، شہریوں کی جانب سے حکومت کے خلاف بھرپور نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف شہریوں نے ایوان عدل پنڈدادنخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے جہلم پنڈدادنخان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائروں کو آگ لگادی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، روڈ بند ہونے سے مسافروں سمیت خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ مقامی انتظامیہ موقع سے کئی گھنٹے غائب رہی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے کا تعلق ڈھڈی پھپھرہ سوڈی گجر کسلیاں پنڈدادنخان سے تھا۔

ایوان عدل کے سامنے جہلم پنڈدادنخان روڈ کی پانچ گھنٹے بندش کے بعد للِہ، کھیوڑہ، پنڈدادنخان روڈ کو سوڈی موڑ کے قریب بند کر دیا گیا۔

عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے ہم مہنگائی کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں، کبھی بجلی مہنگی اور کبھی پٹرول مہنگا ہوجاتا ہے مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے، حکومت بجلی کے بلوں میں ریلیف دے تاکہ مزدور طبقہ کم از کم دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button