جہلماہم خبریں

ملک میں فوری اور منصفانہ انتخابات واحد اور درست آپشن ہے۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا ہے کہ ملک میں فوری اور منصفانہ انتخابات واحد اور درست آپشن ہے، پی ڈی ایم میں دم ہے تو انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے سیاست نہیں ریاست اہم ہے، انہوں نے ملک کو در پیش بحرانوں سے نجات اور عام انتخابات کا راستہ ہموار کرنے کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی، عمران خان کی انقلابی سیاست سے پی ڈی ایم کا غبارہ پھوٹ چکا ہے۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ عمران خان سیاست میں افکار قائد اعظم کے علمبردار ہیں ان کی جدو جہد وزارت عظمیٰ نہیں بلکہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراوانی ہے، وہ عام آدمی کو شریک اقتدار اور با اختیار دیکھنے کے خواہاں ہیں اللہ رب العزت نے انہیں قابل رشک تنظیمی اور انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدو جہد عہد حاضر کے سنجیدہ سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ان کا سیاسی فلسفہ اور نظریہ انہیں اس بلند مقام تک لے آیا ہے جہاں بڑے بڑے قد آور سیاستدان بھی ان سے تعلق رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ عمران خان کی صحبت اور سیاسی تربیت نے کئی سیاسی کارکنوں کی کایا پلٹ دی اور انہیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا دیا وہ اپنی ذات میں سیاسی کارکنوں کیلئے ایک ادارہ اور ایک شجر سایہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آئیڈیل معاشرے کے قیام اور طبقاتی نظام سے نجات کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button