جہلم

چوہدری فرخ الطاف سے عوامی تحریک کے رہنما سید ابرار حسین شاہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جہلم (امتیاز بیگ) پاکستان عوامی تحریک کے راہنما سید ابرار حسین شاہ کی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں راہنماؤں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی اپنی پارٹی کے منشور کو اولین ترجیح دینے پر اتفاق کیا اور منشور کے جو نکات دونوں پارٹیوں کے مشترکہ ہیں ان پر کام تیز کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تیزی سے آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے سید ابرار حسین شاہ کو ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز میں باہمی رضامندی سے امیدوار کھڑے کرنے اور ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے ڈاکٹر طاہر القادری کی 71ویں سالگرہ پر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے تمام کارکنوں کو مبارکباد بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button